تاجروں کے حقو ق کیلئے نئے جوش کے ساتھ میدان میں آئنگے،مجاہد مقصود

تاجروں کے حقو ق کیلئے نئے جوش کے ساتھ میدان میں آئنگے،مجاہد مقصود
 تاجروں کے حقو ق کیلئے نئے جوش کے ساتھ میدان میں آئنگے،مجاہد مقصود

  


لاہور (کامرس رپورٹر) انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ نے کہا ہے کہ انجمن تاجران نے تاجروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ میدان میں آنے کا فیصلہ کیا ہے اس کیلئے جلد لائحہ عمل طے کر کے اعلان کر دیا جائیگا، پہلے مرحلے میں تاجروں میں حقوق کے بارے میں آگاہی مہم شروع کی جائیگی وہ تاجروں کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تاجروں کے مسائل سے نظریں چرا رہی ہے جس پر انجمن تاجران نے پوری طاقت سے میدان میں آنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کیلئے چند روز میں تاجروں سے ملاقاتیں کر کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا، پہلے مرحلے میں تاجروں میں حقوق بارے آگاہی مہم شروع کی جائے گی جس میں تاجروں کو بتایا جائیگا کہ انکے حقوق کیا ہے اور وہ ان کو کس طرح حاصل کر سکتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...