عمران خان کا جلسہ ان کے گھر میں ہی ناکام ہو گیا ہے،رانا بابر حسین

عمران خان کا جلسہ ان کے گھر میں ہی ناکام ہو گیا ہے،رانا بابر حسین

لاہور( جنرل رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ عمران خان کا جلسہ ان کے گھر میں ہی ناکام ہوگیا ہے ،پشاورمیں ان کا جلسہ بدنظامی کا شکار رہا ،ان کے کارکنان آپس میں ہی الجھ پڑے ،دنیا نے دیکھ لیا کہ عمران خان کیا تبدیلی لائے ہیں،پرامن سیاسی جماعتوں کو پرتشدد بنا کر عمران خان جو تبدیلی لائے ہیں اس کا اثر ان کی سیاست پر پڑے گا،ان کی ساکھ خراب ہوچکی ہے۔

اوراب خیبرپختون خواہ کی حکومت پر عدم اعتماد کرتے ہوئے بین الااقوامی اداروں نے یہاں امدادمیں نمایاں کمی کردی ہے ۔خیبرپختون خواہ کی حکومت بین الاقوامی سطح پر اپنا اعتماد کھوچکی ہے ۔کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی کارکردگی مثالی ہے۔دنیا بھر میں اس کی تعریف کی جارہی ہے۔ عوام کی خدمت مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا مشن ہے ۔آئندہ تین برسوں میں عوامی خدمت کے مشن کو تحریک کی صورت میںآگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر قدم پنجاب کے محروم معیشت طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھ رہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...