واٹر پلانٹس کی تنصیب کیلئے پبلک فنڈ ز کے شفافاستعمال کو یقینی بنایا جائے،تنویر اسلم

واٹر پلانٹس کی تنصیب کیلئے پبلک فنڈ ز کے شفافاستعمال کو یقینی بنایا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے خبر نگار سے)صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ واربن ڈویلپمنٹ ،مواصلات وتعمیرات ملک تنویر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ واٹر پلانٹس کی تنصیب سے پہلے مقررہ فرم کی پری شپمنٹ اور پوسٹ شپمنٹ معائنے کے مسئلے سے جلد از جلدنمٹا جائے تاکہ پبلک فنڈز کے صحیح اور شفاف استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پلانٹس کی تنصیب کے حوالے سے نامزد فرموں کے سٹور کے معائنے کے دوران تکنیکی پہلوؤں سے صرف نظر نا برتا جائے۔یہ بات انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے صوبے میں واٹر پلانٹس کی تنصیب کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،ڈی جی لوکل گورنمنٹ ، سی ای او پنجاب صاف پانی کمپنی اجمل وسیم کے علاوہ متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے فنڈز کا سو فیصد استعمال یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ آپریشنل اور مینٹیننس کا مسئلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس لئے تمام فرموں کے ساتھ ایک سی شرائط وضوابط پر کام کیا جائے اور کنٹریکٹ کے مطابق تین سال بعد ان پمپس کا انتظام وانصرام لوکل گورنمنٹ کے حوالے کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ واٹر پلانٹس کی تنصیب میں پالیسی میٹر کو نظر انداز نہ کیا جائے تاکہ مستقبل میں کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔