پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کا اجلاس، یوسف بلا نے استعفیٰ واپس لے لیا

پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کا اجلاس، یوسف بلا نے استعفیٰ واپس لے لیا

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کا گزشتہ روز ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں صوبائی چیئرمین یوسف بلاکو اپنا استعفیٰ واپس لینے پر راضی کر لیا گیا جس کے بعد یوسف بلا نے دوبارہ صوبائی چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ اجلاس میں پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران محمد ارشد بٹ، وسیم چودھری، رضوان اعجاز، حکیم خاں نیازی، وقار عباسی، عمران گجر، رشید مغل و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی چیئرمین یوسف بلا نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ 10 دن کے اندر ہمارے مطالبات کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا تو پیرا میڈیکل سٹاف پورے پنجاب میں ایک احتجاجی تحریک شروع کر دے گی۔انہوں نے پنجاب حکومت اور ان کے ترجمان سے اپیل کی کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق ہمارے مطالبات کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔ ورنہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...