ڈائریکٹر پیپکو جاوید ناصر چودھری کی ریٹائرمنٹ پر تقریب،افسران کی شرکت

ڈائریکٹر پیپکو جاوید ناصر چودھری کی ریٹائرمنٹ پر تقریب،افسران کی شرکت

لاہور( خبرنگار) ڈائریکٹر پیپکوجاوید ناصر چودھری واپڈا ہاؤس سے ریٹائر ہو گئے ہیں۔ ان کے اعزاز میں ایک مقامی ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کیا گیاجس کے مہمان خصوصی صابر علی خان چیف فنانشل آفیسر پیپکو تھے۔ تقریب کے آغاز میں جاوید ناصر چودھری کے دیرینہ دوست ایم اے سلام نے کہا کہ اس جیسے محنتی اور قابل آفیسر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ ملازمین کے حقوق کے سلسلے میں ان کی کاوشوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ چیف فنانشل آفیسر پیپکو صابر علی خان نے جاوید ناصر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت ہی ایمانداراور دلیر انسان تھے اور اپنے کام کے سلسلے میں بہت مخلص تھے۔ صابر علی خان نے کہا کہ جب کوئی کام ان کے قلم سے نکل جاتا تو کچھ بھی ہو جائے ڈٹ جاتے تھے اور ان کی ایک خوبی یہ بھی تھی کہ انہوں نے کسی بھی کام کے سلسلے میں چاہے وہ سرکاری ہو یا غیر سرکاری پیپکو افسران اور ملازمین کو کبھی مایوس نہیں کیا۔ آخر میں انہوں نے جاوید ناصر چودھری کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں شیلڈ سے نوازا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...