گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ کے طلباء اور اساتذہ کانظریۂ پاکستان ٹرسٹ کا مطالعاتی دورہ

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ کے طلباء اور اساتذہ کانظریۂ پاکستان ٹرسٹ کا ...

لاہور(خبر نگار) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ علی رضا آباد‘ رائے ونڈ روڈ‘لاہورکے طلباء اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے ونگز سکول سسٹم‘ ٹاؤن شپ‘لاہور‘امینہ پبلک سکول‘ اے ون ٹاؤن شپ‘لاہور‘لارل بنک پبلک سکول‘ گرلز برانچ‘ باغبانپورہ‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ آرائیاں رائے ونڈ روڈ‘لاہور‘گورنمنٹ پرائمری سکول‘ آرائیاں رائے ونڈ روڈ‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول(حصہ مڈل) کوٹ خواجہ سعید‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول(حصہ ہائی) کوٹ خواجہ سعید‘لاہورکا وزٹ کیا۔ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد660تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...