ورچوئل یونیورسٹی میں ہجرت کرنیوالے پرندوں کے عالمی دن کے حوالے سیمینار

ورچوئل یونیورسٹی میں ہجرت کرنیوالے پرندوں کے عالمی دن کے حوالے سیمینار

لاہور( خبرنگار) ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے ایم اے جناح کیمپس میں ہجرت کرنے والے پرندوں کے عالمی دن کے حوالے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ورچوئل یونیورسٹی کے بائیالوجی ڈیپارٹمنٹ اور WWF پاکستان کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والے سیمینارمیں WWF پاکستان کی کنزرویشن مینیجر حمیرا عائشہ نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر نقل مکانی کر کے سائبیریا سے آنے والے پرندوں سے وابستہ جرائم کی روک تھام اور پاکستان کودرپیش مسائل اور ان کے ادراک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔پروفیسر ڈاکٹر محمدشریف مغل نے ان مہمان پرندوں اور دیگر جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے آگاہی اور مشترکہ جدوجہدکو ناگزیر قرار دیا۔ اس موقع پر WWF پاکستان کی جانب سے تیار کردہ دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔اس موقع پرورچوئل یونیورسٹی اوردیگر یونیورسٹیوں کے طلبہ اوراساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...