اینٹی نار کوٹکس فورس اور تنظیم الفجر پیس کلبوں کے زیر اہتمام منشیات کیخلاف آگاہی مہم شروع

اینٹی نار کوٹکس فورس اور تنظیم الفجر پیس کلبوں کے زیر اہتمام منشیات کیخلاف ...

لاہور(پ ر )تنظیم الفجر پاکستان کا اجلاس بابر حبیب نائب صدر تنظیم الفجر کی صدارت میں مرکزی آفس میں ہوا جس کی مہمان خصوصی راحیلہ بشیر تھیں۔ اجلاس میں دیبا افضل ،محمد علی ، مجاہد علی، مظفر حسین مرتضیٰ ،طارق مقصود، نبیلہ نعیم ،سلیم مغل نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راحیلہ بشیر نے کہا تنظیم الفجر نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لئے اینٹی نار کوٹکس فورس پنجاب کے تعاون سے10مئی سے 26جون تک لاہور کے تین ٹاؤنوں میں شروع کی گئی۔

راوی ٹاؤن،داتا گنج ٹاؤن، سمن آبادٹاؤن کے 30ہائی سکولوں میں الفجر پیس کلبوں کے زیر اہتمام منشیات کیخلاف آگاہی مہم کے سلسلے میں تقریری مقابلے ،سمینارز، ورکشاپس اور واک کا اہتمام کررہی ہے۔ ان پروگرامز میں طلباء طالبات کے علاوہ سکول سٹاف ، بچوں کے والدین اور معززین شہر شرکت کریں گے ۔بابر حبیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا منشیات کو معاشرہ سے ختم کرکے خوشگوار معاشرہ کے قیام کیلئے الفجر پیس کلبوں میں علیحدہ علیحدہ مہم چلارہے ہیں۔ جس میں طالب علموں میں منشیات کیخلاف مثبت اپروچ بڑھانے کے لئے خصوصی لیکچرز کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے ۔ 26جون کو لاہور کے تین ٹاؤنوں کے 30سکولوں میں قائم الفجر پیس کلبوں کے زیراہتما م منشیات کیخلاف آگاہی مہم کیلئے خصوصی واکس کا اہتمام کیا جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...