ملکی یکجہتی اور خوشحالی کیلئے بلا تفریق تمام طبقوں کا احتساب ضروری ہے،مخدوم سید نفیس الحسن

ملکی یکجہتی اور خوشحالی کیلئے بلا تفریق تمام طبقوں کا احتساب ضروری ہے،مخدوم ...
 ملکی یکجہتی اور خوشحالی کیلئے بلا تفریق تمام طبقوں کا احتساب ضروری ہے،مخدوم سید نفیس الحسن

  


لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )ایوان اُوچ شریف لاہور میں یوم ولادت نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں سجادہ نشین اُوچ شریف مخدوم سید نفیس الحسن بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی یکجہتی اور خوشحالی کیلئے بلا تفریق تمام طبقوں کا احتساب ضروری ہے۔ جس طرح دہشت گردی کے خلاف پوری قوم نے فوج کی حمایت کی۔اسی طرح کرپشن کے مجرُموں کو سزا دینے پر بھی پو ری قوم کی حمایت حاصل ہے۔ پیر سید ناظم حسین شاہ نے کہا کرپشن اور دہشت گردی کا گٹھ جوڑ ہر صورت توڑنا چاہیئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...