یو سی پی میں میڈیا آرٹس مقابلے،متعدد یونیورسٹیوں کی بھر پور شرکت

یو سی پی میں میڈیا آرٹس مقابلے،متعدد یونیورسٹیوں کی بھر پور شرکت

لاہور ( پ ر)یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میڈیا کلب کے زیر اہتمام میڈیا آرٹس مقابلے کا انعقاد ۔ مقابلے میں شہر بھر سے متعدد جامعات کے طلبا و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنے فن پاروں کی نمائش کی ۔جامعات میں نیشنل کالج آف آرٹس، یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز، لاہور گیرژن یونیورسٹی ، کامسیٹس ، یونیورسٹی کالج آف آرٹس اینڈ ڈیزاننگ نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز پروریکٹر یو سی پی ڈاکٹر ظفراللہ اور ڈین اسکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے کیا۔ تقریب میں100سے زائد مختلف نو عیت کے فن پارے نمائش کے لئے پیش کئے گئے جن میں خاکہ کشی میں سے اول پوزیشن یو سی اے ڈی کے منصور الہی نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن نادیہ طفیل کے حصے میں آئی۔

رنگ آمیزی میں نادیہ طفیل اول جبکہ مہک سعید دوسرے نمبر پہ رہیں۔ خوش خطی میں رہیمہ خان اول جبکہ یو سی پی کے اسفند یار دوم آئے۔تقریب کے آخر میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...