کلرکس؍ٹیکنیکل اینڈ نان ٹیکنیکل ملازمین مطالبات کے حق میںآج قلم چھوڑ ہڑتال کرینگے

کلرکس؍ٹیکنیکل اینڈ نان ٹیکنیکل ملازمین مطالبات کے حق میںآج قلم چھوڑ ہڑتال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( خبرنگار) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا)کے صوبائی صدر پنجاب محمد سلطان مجددی کی اپیل پر ملک بھر کے کلرکس؍ٹیکنیکل اینڈ نان ٹیکنیکل ملازمین اپنے مطالبات کے حق میںآج تمام سرکاری دفاتر میں مکمل قلم چھوڑ ہڑتال ہو گی اور تمام ضلعی ہیڈکواٹرز پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں تمام محکمہ جات کے ملازمین ناصر باغ میں جمع ہوں گے اور 11:00بجے جلوس پنجاب سول سیکرٹریٹ کو طرف روانہ ہوگا اور پنجاب سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
ایپکا کے مرکزی رہنما چوہدری محمدافضل نے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر ملک بھر کے تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہ میں ملنے والے تمام ایڈہاک ریلیف الاؤنسز کو بنیادی تنخواہوں میں ضم کر کے پے سکیل ریوائز کئے جائیں۔
اور پھرتنخواہوں پر 30فیصداضافہ کیا جائے۔
۔ وفاقی وصوبائی سطح پر ہاؤس رینٹ کی مراعات بلا تخصیص مقام دی جائے یا تمام سرکاری ملازمین کو 60فیصد کی شرح سے کرایہ مکان رننگ پے پر دیا جائے۔ ملک بھر کے سرکاری ملازمین سکیل 01تا17کو یکساں شرح سے میڈیکل اورکنوینس الاؤنس ماہانہ 10ہزار روپے بلا تفریق دیا جائے۔صوبہ پنجاب، KPK،بلوچستان کی طرح وفاقی حکومت اورصوبہ سندھ کے کلرکوں کے سکیلوں میں اضافہ کرتے ہوئے جونیئر کلرکBS-11، سینئر کلرک BS-13، اکاؤنٹس کلرکBS-14، اسسٹنٹ؍ہیڈ کلرکBS-16اور سپرنٹنڈنٹ کوBS-17دیا جائے۔اپ گریڈیشن سے محروم رہ جانے والی تمام ٹیکنیکل ؍نان ٹیکنیکل پوسٹوں کو فوری طور پراپ گریڈ کیا جائے اور بلا تفریق ہر 5سال بعد ٹائم سکیل دیا جائے۔ 1993میں سابق وزیراعظم پاکستان کے کلرکس فاؤنڈیشن کے اعلان پر عمل درآمد کرایا جائے۔سرکاری ملازمین جن کی تنخواہ پہلے ہی کم ہوتی ہے جس میں مشکل سے گزارہ ہوتا ہے انکم ٹیکس کی کٹوتی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔گروپ انشورنس اور بنوولنٹ فنڈ کی کٹوتی شدہ رقم کو پے سلپ کا حصہ بنایا جائے اور بوقت ریٹائرمنٹ ملازمین کو واپس کی کر دی جائے۔