پی ایس اے سے ملحقہ تمام اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 10 جون کو ہونگی

پی ایس اے سے ملحقہ تمام اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 10 جون کو ہونگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں متفقہ طور پر اعلان کیا گیا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کیلئے PSA سے ملحقہ تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے 10 جون سے 14 اگست 2016ء تک بند رہیں گے۔ اس کا باقاعدہ اعلان PSA کے مرکزی عہدیداروں مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی، جنرل سیکرٹری شیخ محمد ارشد دیگر عہدیداروں اجمل اشفاق، امتیاز شاہین، حاجی اسحاق، صادق صدیقی، حاجی منیر، رضوان یوسف، محمد ندیم نے ایک اجلاس میں کیا جس کی صدارت مرکزی صدر PSA مزمل اقبال صدیقی نے کی۔ اجلاس میں PSA کی گذشتہ دو سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور دیگر اُمور بھی زیر غور آئے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ PSA کی لاہور تنظیم کو مزید متحرک کرنے کیلئے مزید فیصلے کئے گئے اور کہا گیا کہ لاہور تنظیم کو اپنی سرگرمیاں مزید تیزکرنی چاہیے تاکہ مرکزی تنظیم کا بوجھ کم ہوسکے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ PEF پارٹنرز کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے پنجاب بھر کے PSA کے ممبران کا کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ PEFپارٹنرز کی آواز کو اعلیٰ حکام تک پہنچا کر انکے مسائل حل کئے جائیں۔ اس موقع پر PSA کی ویب سائٹ Accoutate ہونے پر تمام ممبران کو مطلع کر دیا گیا۔