پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے زیر اہتمام ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے زیر اہتمام ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کیلئے ایک روزہ ...

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے10 مئی 2016 کو جہلم میں ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔جس کا مقصد طبی سہولیات کی فراہمی کے کم سے کم معیارات کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے۔اس تربیتی ورکشاپ میں42سے زائد ہومیو پیتھک ڈاکٹرز نے شر کت کی۔جنھیں مریضوں کے معیاری علاج اور دیکھ بھال، ادویات کی فراہمی، مر یضوں کے حقوق کا احترام ، علاج سے متعلق آ گاہی، علاج گاہ میں انفیکشن کا کنٹرول، معیاری ترقی کا تسلسل، انتظامیہ کی ذمہ داریوں کی نشاندہی اور ان پر عمل درآمد،شعبہ جاتی انتظام اور تحفظ، منظم انسانی وسائل، اور انفارمیشن مینجمنٹ پر جدید معلومات فراہم کی گئیں ۔ہومیو پیتھک ڈاکٹر جمیل اختر غوری اورڈاکٹر مختار احمد اعوان نے یہ تربیت فراہم کی۔

پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن اس نوعیت کی 76ورکشاپس منعقد کر چکا ہے۔جس میں3000 سے زائد ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کو تربیت دی جا چکی ہے۔ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے منعقد کی گئی ان ورکشاپس کا مقصد ایلوپیتھی کے ساتھ ساتھ طبی اور ہومیو پیتھک طریقہِ علاج کے معیار کو مزید محفوظ اور مستند بنانا ہے۔اس موقع پر شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مختار احمد اعوان ڈپٹی ڈایریکٹر ٹریننگ نے کہاصحت کی خدمات کے کم سے کم معیارات (MSDS ) ،صحت کی خدمات کے محفوظ، مستند اور معیاری ہونے کو جانچنے کا ایک پیمانہ ہے جو کسی علاج گاہ میں فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہ معیاری خدمات مریضوں کا بنیادی حق بھی ہیں۔ ان معیارات کو تمام قسم کی علاج گاہوں بشمول ایلوپیتھی، ہومیوپیتھی اور طب وغیرہ میں عمل در آمد کے لئے لاگو کیا جاتا ہے۔پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن سرکاری اور غیر سرکاری مراکزِ صحت، ہسپتالوں اور علاج گاہوں میں صحت کی فراہمی کے کم سے کم معیارات کی تیاری، عمل درآمد اور انکی مانیٹرنگ کو یقینی بنانی کے لئے کوشاں ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...