پاناما لیکس نے حکمرانوں کااصلی چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے،سجاد بلوچ
لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب کے آرگنائزر سجاد بلوچ نے کہا ہے کہ کرپٹ اور نااہل حکمران اپنے بچوں کا نام پاناما لیکس میں آنے پر زور زور سے چلارہے ہیں اور معصوم چہرہ بنا کر قوم کو دیکھا رہے ہیں ۔پاناما لیکس نے حکمرانوں کااصلی چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے اب حکمران ملک سے لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں۔ حکمرانوں نے عوام کو لوڈ شیڈنگ ۔مہنگائی ۔غربت ۔ بے روز گاری اور لاقانونیت کی دلدل میں پھینک دیا ہے ۔جہاں غریب لوگ کئی بار مرتے اور کئی بار جیتے ہیں ۔ظالم حکمرانوں نے لوگوں کو بے روزگاری ،مہنگائی ،لوڈ شیڈنگ ،غربت ، لاقانونیت اور پرائیوٹیشن کے سوا کچھ نہیں دیا اب وقت آگیا ہے کہ حکمرانوں کا کڑا احتسا ب ہونا چاہئیے ۔ حکمران اور حکمرانوں کے بچوں کو بھی احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کرکے ملک سے لوٹی ہوئی دولت کی ایک ایک پائی کا حساب لینا چاہیے۔ ملکی عوام آزاد عدلیہ اور ریاستی اداروں کی طرف دیکھ رہی ہے کہ کب کرپٹ حکمرانوں کااحتساب شروع ہو تا ہے ۔غریب عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے بیرون ملک عیاشیاں کرنے والے حکمران اور انکی کی اولادیں اپنے منطقی انجام تک پہنچنے کوہیں۔اور غریب اور محنت کش عوام حکمرانوں کا احتساب ہوتا دیکھنا چاہتی ہے ۔