فافن کی رپورٹ نے پنجاب حکومت کی شفافیت کا بھانڈا پھوڑدیا ، فرخ جاوید

فافن کی رپورٹ نے پنجاب حکومت کی شفافیت کا بھانڈا پھوڑدیا ، فرخ جاوید

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ خادم اعلٰی حبیب جالب کا ایک ہی شعرپڑھ کراوربھٹوکی طرح مائیک گراکرقوم کومزیدبیوقوف نہ بنائیں کیونکہ فافن کی رپورٹ نے ان کی پنجاب حکومت کی شفافیت کا بھانڈا پھوڑدیا ہے ۔پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون کا کہنا تھا کہ شفافیت اورگڈگورننس کے ڈھول پیٹنے والی پنجاب حکومت کے خادم اعلٰی اوران کی کابینہ کوفافن نے اپنی رپورٹ میںآئینہ دکھادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں سب سے زیادہ کرپشن اورخیبرپختونخوا میں سب سے کم ہے ،وزیراعلی شہبازشریف چھٹی باری میں بھی پنجاب میں کرپشن ختم نہیں کرسکے مکمل طورپرناکام ہوچکے ہیں ان کی کارکردگی صرف اشتہارات تک ہی محدود ہیں فافن کی رپورٹ کے بعد خادم اعلٰی کوپوری کابینہ سمیت مستعفی ہوجانا چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...