یوسف ر ضا گیلانی کے صبر کا پھل اللہ تعالیٰ نے بیٹے کی واپسی کی شکل میں دیدیا ،میاں ایوب
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو ان کے بیٹے سید حیدر علی گیلانی کی باعزت با خیریت گھر واپسی کی مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ سید یوسف ر ضا گیلانی کے صبر کا پھل آج اللہ تعالیٰ نے ان کے بیٹے کی خیریت سے واپسی کی شکل میں دیدیا ہے بلا شبہ سید یوسف رضا گیلانی اور ان کے خاندان نے پیپلز پارٹی کے لئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے جس پر پوری پیپلز پارٹی کوان پر فخر ہے اس لئے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ آج حیدر علی گیلانی کی بازیابی صرف یوسف رضا گیلانی کے لئے خوشی کی خبر نہیں ہے بلکہ پوری پیپلز پارٹی کے لئے خوشی کی خبر ہے ۔