یونین کونسل 164سے(ن) لیگ مکمل طور پر غائب ہو چکی ،مرزا رمضان

یونین کونسل 164سے(ن) لیگ مکمل طور پر غائب ہو چکی ،مرزا رمضان

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور یونین کونسل 164سے وائس چیئرمین کا الیکشن لڑنے والے مرزا رمضان بیگ نے کہا ہے کہ اس یونین کونسل سے دھونس اور دھاندلی سے الیکشن جیتنے والی (ن) لیگ مکمل طور پر غائب ہو چکی ہے اور یہاں کے عوام کو پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کی سزا دی جارہی ہے اور انتقامی کاروائیاں کرتے ہوئے یہاں کے عوام کو ابلے ہوئے گٹروں ‘ناقص سیوریج سسٹم کھنڈرات نما گلیوں اور سٹریٹ لائٹ کی عدم دستیابی کے سپرد کردیا ہے۔

جس کی وجہ سے عوام ایک پریشان کن زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی غفلت اور لا پرواہی کی وجہ سے مذکورہ یونین کونسل مسائل کا گڑھ بن چکی ہے اور یہاں کے عوام مسلم لیگ (ن) کو ڈھونڈ رہے ہیں اور وہ پھر بھی نہیں مل رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...