سب انسپکٹر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

سب انسپکٹر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال کی عدالت میں شہری نے سنوکر کلب میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنانے اور نقدی چھیننے والے نشے میں دھت تھانہ نواں کوٹ کے سب انسپکٹر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی ،عدالت نے 16مئی کو متعلقہ تھانے سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

عدالت میں درخواست گزار ندیم حنیف نے اپنے وکیل مرزاحسیب اسامہ اور مدثرچودھری کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سائل اپنے دوستوں بشارت، ذیشان ،وقاص بٹ ،شفاقت وغیرہ کے ہمراہ اپنے دوست رانا عمران کو ملنے نیازی اڈا کے قریب واقع ایک سنوکر کلب گیا ،جہاں پہنچتے ہی تھانہ نواں کوٹ کے سب انسپکٹر انیس نے کلب میں گھس کر بشارت سمیت دیگر کو تشدد کا نشانہ بنایا ،بعدازاں مذکورہ افراد کو تھانے لے گیا ،جہاں مبینہ طور پر اس نے سائل سے 4ہزار روپے جبکہ رانا عمران سے 25ہزار و دیگر قیمتی اشیاء چھین لیں اور مذکورہ افراد کو چھوڑ دیا ،بعدازاں اس حوالے سے مقامی تھانے میں کارروائی کے لئے درخواست دائر کی گئی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ سب انسپکٹر کے خلاف اختیارات سے تجاوز کرنے ، تشد اور نقدی چھیننے کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے جس پرعدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...