پی پی کے مرکزی رہنما آغا شاہنواز دل کے عارضہ میں مبتلا ،کل لندن جائینگے

پی پی کے مرکزی رہنما آغا شاہنواز دل کے عارضہ میں مبتلا ،کل لندن جائینگے

لاہور(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چیئر مین پاکستان یوتھ فورس آغا شاہنواز دل کے عارضہ میں ہوگئے،ڈاکٹروں کی ہدایات پر علاج کیلئے 12مئی کو لندن روانہ ہو رہے ہیں ،لندن میں قیام کے دوران وہ اپنا میڈیکل چیک اپ کروا ئیں گے۔ان کی رہائش گاہ پرتیمار داری کیلئے پیپلز پارٹی اور یوتھ فورس کے مرکزی رہنماء جمع ہونا شروع ہو گئے۔سول سائٹی اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں شفیق قمر،رانا اشعر نثار،محمد دلشاد رانا، شیخ عرفان اجالا شفیق ،سمیت سینکڑوں لوگوں نے ان کی تیمار داری کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...