رقم مانگنے پر شہر نے 5لاکھ کا جعلی چیک دیکر بیوی کو طلاق دیدی،خاتون انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئی

رقم مانگنے پر شہر نے 5لاکھ کا جعلی چیک دیکر بیوی کو طلاق دیدی،خاتون انصاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)رقم واپس مانگنے پر شوہر نے بیوی کو 5لاکھ روپے کا جعلی چیک تھما دیا،بیوی کے احتجاج کرنے پر اسے طلاق دے دی۔ طاہرہ نامی خاتون سابق شوہر کی ضمانت خارج کرانے کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی ،فاضل جج نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ایڈیشنل سیشن جج ساحرہ اسلام کی عدالت میں شادباغ بھگت پورہ کی رہائشی طاہرہ اپنے سابق شوہرمحمد افضل کی ضمانت خارج کرانے کے لئے پیش ہوئی جہاں اس نے اپنے وکیل کی وساطت سے موقف اختیار کیا کہ اس کے شوہر نے شادی کے بعد اس کے زیورات اوروالد کا مکان ہتھیا لیا جبکہ اس کی 5لاکھ کی رقم اس کے ذمے تھی۔ مطالبہ کرنے پر شوہر نے اسے جعلی چیک دے دیا جو کیش نہ ہوسکا۔ احتجاج پر شوہرافضل نے اسے طلاق دے دی جس پراس نے تھانہ شادباغ میں مقدمہ درج کرادیا، افضل نے مجسٹریٹ کی عدالت سے ضمانت کرانے کی کوشش کی جو خارج ہو گئی ،اب اس نے سیشن کورٹ میں مجسٹریٹ کے احکامات کے خلاف اپیل دائرکردی ہے، خاتون نے عدالت سے سابق شوہرکی ضمانت خارج کرنے کی استدعاکی ہے ،عدالت نے وکلا ء و فریقین دلائل کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔