حمیرارشد نے احمد بٹ کے خلاف خلع کی بنیاد پر دائر طلاق کا دعویٰ واپس لے لیا

حمیرارشد نے احمد بٹ کے خلاف خلع کی بنیاد پر دائر طلاق کا دعویٰ واپس لے لیا

لاہور(نامہ نگار)سول جج جویریہ ضیاء ملک کی عدالت سے گلوکارہ حمیرارشد نے احمد بٹ کے خلاف خلع کی بنیاد پر دائر طلاق کا دعویٰ واپس لے لیا۔عدالت میں حمیرا ارشدکی طرف سے احمد بٹ سے طلاق لینے کے دعوے کی سماعت ہوئی توسول جج جویریہ ضیاملک کے رخصت پر ہو نے کے باعث کیس کوڈیوٹی جج میڈم بشریٰ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ احمد بٹ کو عدالت میں پیش ہو نے کے لے باقاعدہ نوٹس بھی جا ری کیا گیا تھا۔ عدالت میں حمیراارشد کے وکیل چودھری تنویراحمد نے درخواست دی کہ حمیراارشد دعویٰ واپس لینا چاہتی ہیں ،اس لئے کیس کو مزید نہ چلایا جائے جس پر عدالت نے دعویٰ واپس کرتے ہوے درخواست نمٹا دی۔ حمیراارشد کے 19اپریل کو دائر کئے جانے والے دعوے پر عدالت نے احمد بٹ کو 10مئی کے لئے بذریعہ اشتہار طلب کیاتھا۔ حمیراارشد نے احمد بٹ پرالزام لگایاتھا کہ وہ اس پر تشدد کرتا ہے۔

وہ اس کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتی لہذاخلع کی بنیاد پر طلاق دی جائے،واضح رہے کہ گلوکارہ حمیراارشد نے 22روز کے بعد دعویٰ واپس لے لیا ہے جس پر فاضل جج نے دعویٰ واپس لینے کی بنیاد پر درخواست نمٹا دی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...