ملازمین نے اتحاد گروپ کو کامیاب کر ا کر دوستی کا حق ادا کر دیا،عبدالستار کمبوہ

ملازمین نے اتحاد گروپ کو کامیاب کر ا کر دوستی کا حق ادا کر دیا،عبدالستار ...

لاہور (پ ر) ملازمین نے اتحاد گروپ کو کامیاب کروا کر دوستی کا حق ادا کردیا۔ دہشت گردی کے مقدمے، دھونس، دھاندلی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں جبکہ ملازمین کا اعتماد ہم پر رہا ہمیں کوئی نہیں ہرا سکتا ان خیالات کا اظہار آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پنجاب یونٹ ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر آفس لاہور کے نومنتخب چیئرمین چودھری عبدالستار کمبوہ، ڈاکٹر این اے کامران صدر اور جنرل سیکرٹری وسیم ڈار نے نتائج آنے کے فوراً بعد اپنے انتخابی کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثناء معروف صحافی اور دانشور عبداللطیف بیگ، چودھری نصیر احمد بھٹہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان، پروفیسر محمود اعجاز پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول کاہنہ نو نے ان کو مبارکباد دی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...