جسٹس ہائیکورٹ کے مرتد کی سزا بارے ریمارکس خوش آئند ہیں،علامہ ممتاز

جسٹس ہائیکورٹ کے مرتد کی سزا بارے ریمارکس خوش آئند ہیں،علامہ ممتاز

لاہور (پ ر))ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان اورصدر علماء و مشائخ پیر ولی اللہ شاہ نے اپنے بیان میں مرتد کی سزا کے بارے میں جسٹس ہائیکورٹ کے ریمارکس کو انتہائی خوش آئند قرار دیا ہے۔

علماء نے ایک بیٹی کی جانب سے اپنے والد سلیم کے بار بار مذہب تبدیل کرنے کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران عدالت عالیہ کے فاضل جج جسٹس کاظم رضا شمسی کے ریمارکس کو قرآن و سنت کے عین مطابق قرار دیا اور کہا کہ ’’اسلام میں مذہب تبدیل کرنیوالے کی سزا صرف موت ہے ‘‘ اور فاضل جج نے اس کی تائید میں ریمارکس دیکر اسلام کی تعلیمات کی عکاسی کی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...