پانچ ارب کا رمضان پیکج بھی کرپشن کی نذر ہو جائیگا،عابد صدیقی

پانچ ارب کا رمضان پیکج بھی کرپشن کی نذر ہو جائیگا،عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی کا ماہ رمضان کے لئے پانچ ارب روپے کا پیکج فراڈ ہے ،یہ پیکج کرپشن کی نذر ہوجائے گا اور عوام کو کچھ نہیں ملے گا،مسلم لیگ (ن) کی حکومت پنجاب میں بُری طرح ناکام ہو چکی ہے جس کا ثبوت ماہ رمضان سے قبل پنجاب میں مہنگائی کا طوفان ہے، دال اب عوام کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہے ،حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے اب عوام کے لئے دال روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا ہے، عوام کی مشکلات میں اضافہ کے ذمہ دار حکمران ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب کے حکمرانوں کے لئے اورنج لائن پراجیکٹ ہی سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے ،ان کے نزدیک غریب کو روٹی نہ ملے لیکن اورنج لائن ٹرین ضرور چلنی چاہیے۔