تحریک انصافنے کرپشن اور احتساب کے خلافبھرپور مہم چلائی،یاسر گیلانی

تحریک انصافنے کرپشن اور احتساب کے خلافبھرپور مہم چلائی،یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے کرپشن اور احتساب کے خلاف بھرپور مہم چلا کر عوام میں شعور اجاگر کیا ہے پاناما پیپرز کا معاملے حکمران ہضم نہیں کر سکیں گے۔ ملک کی تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہو چکی ہیں۔ کارکنوں سے گفتگو کر تے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ طاقتور چوروں‘ سینہ زوروں اور اْن کے من پسند افراد کا احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے کرپٹ حکمرانوں کے احتساب سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ۔

بلکہ ان عناصر سے جمہوریت کو خطرہ ہے جو اپنی کرپشن چھپانے کے لئے حکومتی وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...