پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

 لاہور ( سپورٹس رپورٹر )پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر اور دیگر عہدیداران کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی ۔ 30میں سے 27اراکین نے تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا ۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں مختلف اضلاع کے نمائندوں نے پرویز بھنڈارہ کی جگہ خواجہ ضرار کلیم صدر ،اجمل خان کی جگہ پی ایچ ایف کے صدر برگیڈیئر (ر) خالد کھوکھر کے چھوٹے بھائی کرنل (ر) آصف کھوکھر کو سیکرٹری اور محمد ارشد کی جگہ اللہ داد کو خزانچی منتخب کرلیا گیا۔نومنتخب صدر خواجہ ضرار کلیم نے بتایا کہ وہ پنجاب میں ہاکی کے فروغ کے لئے بھرپور کوششیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ اور انٹر ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کروائی جائے گی جبکہ کھلاڑیوں کے لئے زیادہ سے زیادہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کروایا جائے گا ۔خواجہ ضرار کلیم کا کہنا تھا کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ شیخوپورہ میں ہاکی سٹیڈیم کے 8سال سے رکے ہوئے کام کو مکمل کروانے کے لئے وہ ہر سطح پر کوششیں کریں گے ۔پنجاب کے تمام اضلاع کے نمائندوں کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں ہاکی کے مسائل کے بارے میں تفصیلات سے اگاہ کریں تاکہ حکومتی سطح پر ان کے مسائل کو حل کروانے کے لئے کوششیں کی جائیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...