جنوبی افریقہ فکسنگ سکینڈل ، اہم ثبوت تفتیش کاروں کے ہاتھ لگ گئے

جنوبی افریقہ فکسنگ سکینڈل ، اہم ثبوت تفتیش کاروں کے ہاتھ لگ گئے

جوہانسبرگ(آئی این پی)جنوبی افریقی کرکٹ میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والے حکام کے ہاتھ لگ گئی ہے جس میں جنوبی افریقی کرکٹر کی بکیوں کے ساتھ ملاقاتوں کی تفصیلات موجود ہیں۔بھارتی بکیز کے ساتھ ملاقات کی آڈیو تفتیش کاروں کے ہاتھ لگ گئی، ایک کھلاڑی نے بلیک میلنگ کے لیے موصول ہونے والی ریکارڈنگ اینٹی کرپشن حکام کو تھما دی تھی، تھامی تحقیقات شروع ہونے کے بعد سے منظر عام سے غائب ہیں ۔جنوبی افریقہ میں غلام بودی میچ فکسنگ کیس کی تحقیقات کرنے والے حکام کے پاس ایک ایسی آڈیو ریکارڈنگ موجود ہے جس میں کرکٹر تھامی ٹسولیکل کی بھارتی بکیوں کے ساتھ ملاقاتوں کی تفصیلات موجود ہیں۔

تفتیش کاروں کو یقین ہے کہ تھامی نے بکیوں کے ساتھ ایک ملاقات ریوونیا اسٹرپ کلب میں کی۔ فون ریکارڈز کے مطابق تھامی ٹسولیکل ستمبر میں وہاں ایک رات 4 بجے تک رہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جنوبی افریقہ کے ایک کھلاڑی کو بھارتی بکیوں کی جانب سے بلیک میل کرنے کیلئے یہ آڈیو بھیجی گئی تھی مگر اس نے اسے جنوبی افریقی کرکٹ کے اینٹی کرپشن یونٹ کو تھما دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...