قومی جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ ریو اولمپک کوالیفکیشن راؤنڈ میں شرکت کیلئے قزاخستان روانہ

قومی جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ ریو اولمپک کوالیفکیشن راؤنڈ میں شرکت کیلئے ...

اسلام آباد(آن لائن) قومی جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ ریو اولمپک کے آخری کوالیفکیشن راؤنڈ میں شرکت کیلئے قزاخستان روانہ ہوگئے۔ ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتنے کی صورت میں شاہ حسین شاہ برازیل میں ہونے والے اولمپکس گیمز کیلئے کوالیفائی کرسکتا ہے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان نے منگل کوا ے پی پی کو بتایاکہ ریو اولمپکس کا آخری کوالیفائنگ راؤنڈ 12مئی سے قزاخستان کے شہر الماتے میں شروع ہوگا جس میں شاہ حسین شاہ اپنا پہلامیچ 15مئی کو کھیلے گا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان جوڈوفیڈریشن، وزارت بین الاصوبائی اور پاکستان سپورٹس بورڈ نے برازیل میں ہونے والے اولمپک گیمز میں کوالیفائی کرنے کیلئے شاہ حسین شاہ کو مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں مواقع فراہم کئے لیکن انہوں نے کوئی خاطر خواہ کارکردگی کامظاہرہ نہیں کیا۔ اولمپکس گیمز کوالیفائی کرنے کیلئے کھلاڑی کو کم ازکم 4 سال بین الاقوامی مقابلوں میں مواقع فراہم کرنا چاہیے۔ مسعود احمد خان نے کہاکہ ری اولمپکس میں اگر شاہ حسین شاہ طلائی تمغہ حاصل کرتا ہے تو وہ برازیل میں ہونے والے اولمپکس گیمز کیلئے کوالیفائی کر لے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...