احمد شہزاد نے پی سی بی کو خط میں اچھا بچہ بننے کی یقین دہانی کر ا دی

احمد شہزاد نے پی سی بی کو خط میں اچھا بچہ بننے کی یقین دہانی کر ا دی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کی عقل ٹھکانے آگئی ، پی سی بی کو خط میں اچھا بچہ بننے کی یقین دہانی کر ا دی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط لکھ کر مستقبل میں ڈسپلن کے حوالے سے اپنے رویے میں تبدیلی لانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کیمپ میں بلانے کی درخواست کی ہے ،پی سی بی کے ذرائع نے بھی احمد شہزاد کے بورڈ سے رابطوں کی تصدیق کی ہے ۔یاد رہے کہ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے 2مئی کو دورہ انگلینڈ کی تیاری کے سلسلے میں اعلان کردہ 35کھلاڑیوں میں احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کے باعث شامل نہیں کیا تھا تاہم تازہ ترین پیش رفت کے بعد اب 24سالہ اوپننگ بلے باز کو 14مئی سے شروع ہونے والے تربیتی کیمپ میں بلائے جانے کا امکان پیدا ہوگیا ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...