ٹیکس کی عدم ادائیگی، ایف بی آر نے پی سی بی کو نوٹس بھیج دیا

ٹیکس کی عدم ادائیگی، ایف بی آر نے پی سی بی کو نوٹس بھیج دیا

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹیکس جمع کرانے کا نوٹس بھیجتے ہوئے پندرہ دن کی مہلت دے دی۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے پی سی بی کو نوٹس پاکستان سپر لیگ کی آمدن پر ٹیکس جمع نہ کرانے کی وجہ سے بھیجا ہے۔ پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کی آمدنی میں سے صرف ایک فیصد ٹیکس جمع کرایا تھا۔ایف بی آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پندرہ روز کے اندر پی ایس ایل کی کل آمدنی کا چونتیس فیصد ٹیکس جمع نہ کرایا گیا تو ایکشن لیا جائے گا

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...