فٹبال سٹار رونالڈینہو نے ریٹائرمنٹ کا امکان مسترد کردیا

فٹبال سٹار رونالڈینہو نے ریٹائرمنٹ کا امکان مسترد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برازیلیا(آن لائن)سابق برازیلین سٹرائیکر رونالڈینہو نے کہا ہے کہ میرا فی الحال ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں اوررواں سال کے آخر تک نیا کلب جوائن کرنے کی کوشش کروں گا۔ پیرس سینٹ جرمین، بارسلونا اور اے سی میلان سے کھیلنے والے 36سالہ فٹ بالر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے فل مانسے ایف سی سے معاہدہ ختم کردیا ہے اور کچھ عرصے آرام کے بعد وہ دوبارہ نیا کلب تلاش کریں گے ، ریٹائرمنٹ کے حوالے سے افواہیں بالکل بے بنیادہیں۔رونالڈینہو نے برازیل کیلئے کھیلتے ہوئے 97میچز میں 33گول سکور کیے جبکہ مختلف کلبز کے لیے وہ اب تک 723میچز میں 279بار گیند کو جال میں پہنچا چکے ہیں۔