آئی پی ایل نائن کے منتظمین کی نااہلی کا ایک اور ثبوت

آئی پی ایل نائن کے منتظمین کی نااہلی کا ایک اور ثبوت

نئی دہلی(آن لائن)آئی پی ایل نائن کے منتظمین کی نااہلی کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا ، ایونٹ کے سب سے بیش قیمت کھلاڑی شین واٹسن کو گزشتہ ہفتے ڈنر کیلئے جانے پر اس وقت شدید حیرانگی کا سامنا کر نا پڑا جب انہوں نے یہ دیکھا کہ کھانے کی میز پر پیپر نیپکن کے بجائے ایک ٹوائلٹ رول موجود ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے 34سالہ آل راؤنڈر نے اس کی نہ صرف تصویر بنائی بلکہ اسے فوری طور پر ٹوئیٹ بھی کردیا تاہم ان کا یہ بھی خیال تھا کہ شایدیہ دہلی والوں کی کوئی شرارت ہے۔واٹسن کا اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہنا تھا کہ پہلی بار وہ ڈنر ٹیبل پر ٹوائلٹ رول دیکھ کر حیران رہ گئے لیکن شاید یہ محض ایک اتفاق ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...