ڈینیئل ویٹوری بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی دوڑ میں شامل

ڈینیئل ویٹوری بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی دوڑ میں شامل

ممبئی (آئی این پی)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کی فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور اور بگ بیش کی فرنچائز برسبین ہیٹ کے ہیڈ کوچ ڈینیئل ویٹوری ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔مہندرا سنگھ دھونی کی جگہ ہندوستانی ٹیم کے کپتان کی ذمے داریاں سنبھالنے والے ویرات کوہلی نے ہیڈ کوچ کیلئے ویٹوری کا نام تجویز کیا ہے۔اس سے قبل بھی ماضی میں ہندوستانی ٹیم کے کوچ کی تقرری کپتان کی تجویز پر کی جاتی رہی ہے اور گریگ چیپل اور گیری کرسٹن کی صورت میں ایسی دو مثالیں موجود ہیں۔ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ کوہلی نے ویٹوری کو کوچ بنانے کی تجویز پیش کی ہے لیکن ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا بی سی سی آئی سابق کیوی اسپنر کو کوچ بنانے کا سوچ رہا ہے یا نہیں۔ہندوستان کو جون 2016 سے مارچ 2017 کے درمیان 18 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں لہذاکوچ کی تقرری کسی بھی وقت کی جا سکتی ہے۔ڈینیئل ویٹوری نے گزشتہ سال ورلڈ کپ فائنل میں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا لیکن فورا بعد انہوں نے بحیثیت کوچ برسبین ہیٹ کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھال لیں جبکہ اس سے قبل ہی وہ 2014 سے رائل چیلنجر بنگلور کے کوچنگ پینل کا حصہ ہیں

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...