انسانی اسمگلنگ کا معاملہ ، نیلما حسن نے پی ایچ ایف کو ہر جانے کا نوٹس بھجوادیا

انسانی اسمگلنگ کا معاملہ ، نیلما حسن نے پی ایچ ایف کو ہر جانے کا نوٹس ...

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )قومی ہاکی ٹیم کی سابق رکن اور سینئر سپرنٹنڈنٹ واپڈانیلما حسن اور ان کے خاوند عامر سلمان نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ( ر) محمد خالد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل کو 20کروڑ روپے اور 10لاکھ روپے ہر جانے کا نوٹس بھجوادیا اور 14دن کے اندر اند ر نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دینے کی صورت میں عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ۔سابق ہاکی پلیئر نیلما حسن نے پریس کلب لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر ے خاوند عامر سلمان پاکستان میں انڈور ہاکی کے فاؤنڈر ہیں اور 24مارچ کو وہ ہاکی کھیلنے کے سلسلہ میں ہاکی کھیلنے تھائی لینڈ گئے ہوئے تھے کہ سندھ بنک ڈی ایچ اے وائی بلاک میں سے ہمارے بنک اکاؤنٹ میں سے 20لاکھ روپے کی رقم کم نکلی ۔بنک والوں سے پوچھنے پر پتہ چلا کہ مذکورہ رقم بلال شبیر کے کہنے پر سلطان اشرف کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی گئی ہے ۔بنک کے وی پی نے ملاقا ت پر بتایا کہ بلال شبیر نے ہمارے ساتھ فراڈ کیا ہے جس پر بلال شبیر کے خلاف ہم نے ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کی شکایت کردی ۔بلال شبیر اور اس کے ساتھیوں نے بنک فراڈ کرنے کے بعد ہمیں بلیک میل کرنے کے لئے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پی ایچ ایف کو ہمارے خلاف انسانی سمگلنگ اور دیگر الزامات پر مبنی ایک بے بنیاد درخواست دیدی اور پی ایچ ایف نے تحقیقات کے بغیر معاملے کو میڈیا میں اچھا ل دیا جس میں ہماری شہر ت کو نقصان پہنچا ۔جس پر پی ایچ ایف حکام کو ہرجانہ کا نوٹس بھجوایا گیا ہے اور اگر پی ایچ ایف نے 14دن کے اندر ان الزامات کی تردید نہ کی تو ہم معاملہ عدالت میں لے کر جائیں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...