آئی پی ایل،کنگز الیون پنجاب اور کولکتہ نائیٹ رائیڈز کے مابین میچ کا ٹاس مشتبہ نکلا، میچ فکس ہونے کا امکان

آئی پی ایل،کنگز الیون پنجاب اور کولکتہ نائیٹ رائیڈز کے مابین میچ کا ٹاس ...

کولکتہ(آن لائن)انڈین پریمیئر لیگ میں کنگز الیون پنجاب اور کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کے مابین کھیلے گئے میچ کے دوران ٹاس میں ممکنہ طور پر ہوئی گڑ بڑ نے میچ کا پانسہ ہی پلٹ دیا۔ ٹاس کے پنجاب کے کپتان مرلی وجے اور کولکتہ کے کپتان گوتم گمبھیر کے ساتھ کمنٹیٹر روی شاستری اور میچ ریفری میچ ریفری امیت شرما موجود تھے، مرلی وجے نے ٹاس جیت کر کولکتہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جنہوں نے 164رنز بنانے کے بعد پنجاب کو 157رنز تک محدود کرکے میچ جیت لیا۔اب سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں مرلی وجے کو ٹاس کا سکہ اوپنر اچھالے جانے کے وقت ’’ہیڈ ‘‘ کہتے سنا جا سکتا ہے اور جب سکہ زمین پر گرا تو میچ ریفری نے ’’ٹیل ‘‘ کہ کر مرلی وجے کی جانب ٹاس جیتنے کا اشارہ کر دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...