کرپشن سکینڈل ، بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر عہدے سے مستعفی

کرپشن سکینڈل ، بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر عہدے سے مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی )کے صدر ششانک منوہر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستانی سپریم کورٹ کی جانب سے آئی پی ایل میں کرپش سکینڈل سامنے آنے کے بعد بنائے گئے لودھا کمیشن نے ششانک منوہر کو چیئر مین آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے سربراہ میں سے ایک عہدہ رکھنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد آج ششانک منوہر نے بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے جس کے بعد اب ان کے لیے 23مئی کو مزید ایک سال کے لیے آئی سی سی کا چیئر مین بننے کا راستہ صاف ہوچکا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے اگلے سربراہ کے لیے ممبئی کرکٹ ایسو سی ایشن کے صدر شرد پوار مضبوط ترین امیدوار ہیں۔