سہ ملکی ووشو چیمپئن شپ کا تین روزہ میلہ پاکستان کی جیت کے ساتھ ختم

سہ ملکی ووشو چیمپئن شپ کا تین روزہ میلہ پاکستان کی جیت کے ساتھ ختم

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )سہ ملکی ووشو چیمپئن شپ کا تین روزہ میلہ پاکستان کی جیت کے ساتھ ختم ہو گیا۔ مجموعی طور پر اصل مقابلہ پاکستان اور افغان کھلاڑیوں کے درمیان تھا۔ مقابلوں میں ایک بار امپائرز کے فیصلے پر افغانی کھلاڑیوں کے بائیکاٹ سے ماحول خراب ہوا لیکن انتظامیہ نے ایک گھنٹہ مذاکرات کے بعد انہیں منا لیا۔ ہوم گراؤنڈ پر انٹرنیشنل مقابلے ملنے پر قومی کھلاڑی بہت پرجوش تھے اور مہمان کھلاڑی بھی ان مقابلوں سے خوب محظوظ ہوئے۔ ایونٹ میں پاکستان نے پانچ ، افغانستان نے تین ، ایران نے دو گولڈ میڈل جیتے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...