ایشین سینئر ویمن نیٹ بال چیمپین شپ میں قومی کھلاڑیوں کی شرکت فنڈز سے مشروط

ایشین سینئر ویمن نیٹ بال چیمپین شپ میں قومی کھلاڑیوں کی شرکت فنڈز سے مشروط

اسلام آباد(آن لائن) ایشین سینئر ویمن نیٹ بال چیمپین شپ رواں سال جولائی میں تھائی لینڈ میں کھیلی جائیگی جس میں پاکستان کی شرکت فنڈز سے مشروط ہے۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر ارائیں نے کہا ہے کہ ایشین سینئر ویمن نیٹ بال چیمپین شپ 29 جولائی سے 6 اگست تک تھائی لینڈ میں کھیلی جائے گی جس میں ملایشیا، ہانک کانگ، جاپان، سنگاپور، بھارت، مالدیپ، سری لنکا، پاکستان، افغانستان، تھائی لینڈ، برونائی، کوریا اور چائینز تائپے کے ممالک شرکت کریں گے۔ایونٹ میں پاکستان کی شرکت فنڈز سے مشروط ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے اگر وہ ہمیں سپانسر کرتے ہیں تو پاکستان کی ٹیم چیمپین شپ میں شرکت کریگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...