چیک ری پبلک میں قدیم طرز کے جنگی مقابلے ، روسی ٹیم کامیاب

چیک ری پبلک میں قدیم طرز کے جنگی مقابلے ، روسی ٹیم کامیاب

پراگ(آن لائن) چیک ری پبلک میں قدیم طرز کے جنگی مقابلے منعقد ہوئے ، مقابلوں میں روسی ٹیم نے میدان ما ر لیا۔یہ کسی تاریخی فلم کا منظر نہیں بلکہ چیک ریپبلک کا درالحکومت پراگ ہے جہاں قدیم طرز کی جنگی مقابلوں کی عالمی چمپئین شپ ہو رہی ہیں۔چمپئین شپ میں 35 ملکوں کے 700 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ان مقابلوں میں کھلاڑیوں نے تلوار بازی کے جوہر دکھائے اور اپنی صلاحیتوں کا خوب استعمال کیا۔روس کی ٹیم نے حریفوں کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی ، یہ مقابلے گزشتہ سات سال سے منعقد کئے جا رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...