ہسکول نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپین شپ 15 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

ہسکول نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپین شپ 15 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام ہسکول نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپین شپ 15 سے 21 مئی تک پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق ایونٹ میں مینز سنگلز ، انڈر 18سنگلز، لیڈیز سنگلز، انڈر 14سنگلز اور بوائز اینڈ گرلز انڈر10کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔فیڈریشن نے خواہش مند کھلاڑیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایونٹ میں شرکت کیلئے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے شہزاد اختر علوی سے رابطہ کریں۔ ایونٹ میں انٹری کی آخری تاریخ 13مئی مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آؤٹ سٹیشن کھلاڑیوں کو 700روپے یومیہ الاؤنس دیاجائیگا جبکہ تمام دور دراز سے آنیوالے جونیئر کھلاڑیوں کو دوطرفہ سفری الاؤنس دیا جائیگا۔ ایونٹ کیلئے انعامی رقم 5 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...