نبی یوسف میموریل پروفیشنل گولف چیلنج کپ ٹورنامنٹ 11 مئی سے رائل پام میں شروع ہوگا

نبی یوسف میموریل پروفیشنل گولف چیلنج کپ ٹورنامنٹ 11 مئی سے رائل پام میں شروع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سپورٹس رپورٹر )پہلا نبی یوسف میموریل پروفیشنل گولف چیلنج کپ ٹورنامنٹ 11 سے 15مئی تک رائل پام گولف کورس میں منعقد ہوگا ۔ رائل پام کلب میں کلب کے نائب کپتان عمران میراج ،ڈائریکٹر گولف جمیل خالد اور ڈائریکٹر میڈیا خواجہ پرویز سعید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 93پروفیشنل گولفر حصہ لیں گے ۔یہ ملک کا واحد ٹورنامنٹ ہے جو کہ صرف اور صرف پروفیشنل گولفرز کے لئے ہوگا اور اس میں گولف کی دیگر کیٹیگریز کے مقابلے نہیں ہوں گے ۔ٹورنامنٹ کی انعامی رقم دو ملین روپے رکھی گئی ہے جو کہ پہلے 40ٹا پ کھلاڑیوں میں تقسیم ہوگی ۔ ڈائریکٹر میڈیا خواجہ پرویز سعید نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے ٹاپ گولفرز میں شبیر اقبال ،ایم منیر ،مطلوب احمد ،شاہد جاوید ،حمزہ امین ،محمد طارق ،وحید بلوچ ،انصر محمود ،طالب حسین وغیر ہ شامل ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ گولف کورس کو کھیل کے لئے بہتر بنانے کے لئے کروڑوں روپے کی نئی مشینری خریدی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ لاہور کے گولف کورس کو ایشیا پیسفج گولف گروپ نے ایشیا کے بہترین دس گولف کورس میں شمار کرتے ہوئے ایوارڈ سے نواز ا ہے ۔