آرمی چیف سے جنرل نکولسن کی ملاقات، علی حیدر کی بازیابی پر اظہار تشکر

آرمی چیف سے جنرل نکولسن کی ملاقات، علی حیدر کی بازیابی پر اظہار تشکر

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر جنرل نکولسن نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر جنرل نکولسن نے جنرل ہیڈ کوارٹر زمیں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ امور سمیت بارڈر مینجمنٹ اور پاک افغان سرحد کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر شکریہ ادا کیا۔

مزید : علاقائی


loading...