جمہوریت کواحتجاجی تحریک سے نہیں کرپشن سے خطرہ ہے،محمود الرشید

جمہوریت کواحتجاجی تحریک سے نہیں کرپشن سے خطرہ ہے،محمود الرشید

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ حکومت بڑی تیزی سے اپنے انجام کی جانب بڑھ رہی ہے، جمہوریت کواحتجاجی تحریک سے نہیں حکمرانوں کی کرپشن سے خطرہ ہے، کل عوام کاہاتھ ہوگا اور کرپٹ حکمرانوں کا گریبان، پھر ان کو بھاگنے، جدہ جانے کا ٹکٹ ملے گا اور نہ ہی انہیں بچانے کوئی سہولت کار آئے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں پی ٹی آئی کے مختلف وفود سے بات چیت کے دوران کیا، اس موقع پر اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید کا مزید کہنا تھا کہ پا نا ما کے بعد جلد ملکی لیکس آنے والی ہیں جس کے بعد کرپشن سے آلودہ چہرے منور نہیں رہیں گے۔

مزید : علاقائی


loading...