اورنج لائن ٹرین منصوبے کے حوالے سے پاک چین معاہدے کو خفیہ رکھنے یا نہ رکھنے کیلئے دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اورنج لائن ٹرین منصوبے کے حوالے سے پاک چین معاہدے کو خفیہ رکھنے یا نہ رکھنے ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے حوالے سے پاک چین معاہدے کو خفیہ رکھنے یا نہ رکھنے کے لئے دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے۔جسٹس عابد عزیزشیخ اور جسٹس شاہد کریم پر مشتمل دورکنی بنچ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے خلاف متعدد درخواستوں پر سماعت کی،درخواست گزاروں نے منصوبے کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کالعدم قراردینے کی استدعاکررکھی ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے عدالتی حکم پر اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ عدالت میں پیش نہ کیاجاسکاجس پر عدالت نے اٹارنی جنرل اشتراوصاف کو معاہدہ خفیہ رکھنے پر دلائل دینے کی ہدایت کی تو اشتر اوصاف علی نے چیمبر میں ہونے والی سماعت کے موقع پر عدالت سے معاہدے کی تفصیلات خفیہ رکھنے کی استدعا کی،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26مئی تک ملتوی کرتے ہوئے معاہدے کو خفیہ رکھنے یا نہ رکھنے کے حوالے سے دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے۔

مزید : علاقائی


loading...