5ججوں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدالتوں کے 5ججوں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن جج محمد اقبال کا صارف عدالت راولپنڈی سے بینکنگ کورٹ نمبرIIIملتان ،ایڈیشنل سیشن جج نذیر احمد کا تونسہ شریف سے جھنگ ،ایڈیشنل سیشن جج غلام شبیر حسین کا جڑانوالہ سے تونسہ شریف ،سول جج ایوب گل کا کوٹ ادو سے علی پور اور سول جج سید کاشف رضا زیدی کا علی پور سے کوٹ ادو تبادلہ کیا گیا ہے ۔