پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ،مضر صحت سوڈا واٹر تیار کرنیوالے کا رخانے سمیت متعدد دکانیں سربمہر

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ،مضر صحت سوڈا واٹر تیار کرنیوالے کا رخانے سمیت ...

لاہور(کامرس رپورٹر)فوڈ اتھارٹی پنجاب کی جانب سے گزشتہ روز کارروائی کر تے ہوئے سوڈا واٹر تیا ر کر نے والے کارخانہ سمیت متعددمضر صحت خوراک تیار کر نے والی دکانیں سربمہرکر دیں۔تفصیلات کے مطابق فو ڈ اتھارٹی ٹیم نے گزشتہ روز سمن آبا د ٹا ؤن کی ٹیم نے ڈا ئر یکٹر آ پر یشنز عا ئشہ ممتا ز کی سربر ا ہی میں ضلع دا ر روڈ پر واقع عا مر سلش اور آئسکر یم پوائنٹ کو جو س کی تیار ی میں مضر صحت رنگ استعمال کر نے اورممنوع اجزاء استعمال کرنے، ورکرز کے میڈیکلز نہ ہو نے،لیبلنگ اور تا ریخ تنسیخ نہ ہو نے اور گند ے فر یزرز کی بنا پر سربمہر کر دیا اور تما م ساما ن قبضہ میں لے لیا۔راوی ٹا ؤ ن کی ٹیم نے فیصل سو ئیٹس کے کا ر خانے کو انتہا ئی نا قص صفا ئی کے انتظاما ت، ورکرز کے میڈیکلزنہ ہو نے، گندے فر ش اور لیبلنگ نہ ہو نے کی بنا پر، گلبر گ ٹاؤ ن کی ٹیم نے ریلو ے ہیڈ کوارٹر کے قریب واقع عبد العزیز بیکر ی کو مضر صحت رنگ استعمال کر نے اورممنوع اجزاء استعمال کرنے، ورکرز کے میڈیکلز نہ ہو نے،لیبلنگ اور تا ریخ تنسیخ نہ ہو نے اور واش روم پر و ڈکشن ایریا میں ہو نے کی بنا پر سربمہر کر دیا اور تما م ساما ن قبضہ میں لے لیا۔ شالیما ر ٹا ؤ ن کی ٹیم نے عزیز روڈ پر واقع صمد سو ڈا واٹر کو فلٹر یشن پلا نٹ نا لگوا نے، گندی بو تلیں استعما ل کر نے اور نا قص صفا ئی کی بنا پر سر بمہر کر دیا اور نمونہ جات حاصل کر کے ٹیسٹنگ کے لئیے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ۔راوی ٹا ؤ ن کی ٹیم نے ٹمبر ما ر کیٹ میں واقع غو ثیہ سلیما نیہ سوئیٹس کو نا قص صفا ئی کی بنا پر اور کا ؤ نٹر نہ ہو نے کی وجہ سے ، گلبر گ ٹا ؤ ن کی ٹیم نے کپ سٹو ر پر فیضان ملک شا پ کو نیلے کیمیکل ڈرم استعما ل کر نے اور کا ؤ نٹر نہ ہو نے کی بنا پر، داتا گنج بخش ٹا ؤ ن کی ٹیم نے امین پارک میں نذیر بیکر ی کو صفائی کے نامناسب انتظامات،لیبلنگ اور تا ریخ تنسیخ نہ ہو نے کی بنا پر جبکہ وقا ص بر یا نی کو گندے فر ش اور ورکر ز کے گندے یونیفارم ہو نے کی بنا پرجرمانہ عائد کیااور بہتری کے احکامات جاری کیے۔شالیما ر ٹاؤ ن کی ٹیم نے مغلپو رہ میں حا فظ بر ا درز مر غ چنے کو بر تن دھو نے کیلیئے صا بن نہ ہو نے اور کا ؤ نٹر نہ ہو نے کی بنا پر، عزیز بھٹی ٹا ؤ ن کی ٹیم نے خواجہ احسا ن روڈ پر علی ریسٹو رنٹ کو با سی اور پر ا نا کھا نا فر ا خت کر نے اور گندے فریزرز ہو نے ، علامہ اقبال ٹا ؤن کی ٹیم نے اللہ ہو چوک میں آئس لینڈ کو مکھیو ں کی مو جو دگی، اور ناقص صفا ئی جبکہ گر ا ٹو جلیبی کو گندے فریزرز اور ورکرز کے گندے کپڑو ں کی بنا پرجرمانہ عائد کیااور بہتری کے احکامات جاری کیے۔

مزید : علاقائی


loading...