توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی نرسنگ زبیدہ سرور سے دوہفتوں میں جواب طلب

توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی نرسنگ زبیدہ سرور سے دوہفتوں میں جواب طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی نرسنگ زبیدہ سرور سے دوہفتوں میں جواب طلب کر لیا، جسٹس شاہد وحیدنے طالبہ سدرہ سرور کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے نرسنگ کی چار سال تعلیم حاصل کی لیکن انہیں ڈپلومہ جاری نہیں کیا جارہا ہے، عدالت نے بھی ڈی جی نرسنگ کو طالبہ کو ڈپلومہ جاری کرنے کا حکم دیا تھا مگر عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ہے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے ڈی جی نرسنگ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : علاقائی


loading...