ایم بی بی ایس میں زیر تعلیم طالب علموں کو چار سے زائد مرتبہ سپلیمنٹری امتحان کے مواقع نہ دئیے جانے کیخلاف دائر درخواستیں ناقابل سماعت قرار

ایم بی بی ایس میں زیر تعلیم طالب علموں کو چار سے زائد مرتبہ سپلیمنٹری امتحان ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ایم بی بی ایس میں زیر تعلیم طالب علموں کو چار سے زائد مرتبہ سپلیمنٹری امتحان کے مواقع نہ دئیے جانے کے خلاف دائر درخواستیں ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیں۔جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت شروع کی تودرخواست گزاربہن بھائیوں شعیب نازاورثناء گل ناز کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایم بی بی ایس کے امتحان میں چار مرتبہ اناٹومی کے پرچے میں فیل ہونے والے طالب علموں کو پانچویں مرتبہ سپلیمنٹری امتحان میں نہ بٹھانے کے قوانین آئین کے تحت دئیے گئے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پیپروں کی ری چیکنگ کرتے وقت بھی یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کے مروجہ قوانین سے انحراف کیا گیا جس سے طالب علموں کا مستقبل داو پر لگا دیا گیا ہے۔نجی کالج کے وکیل نوشاب اے خان نے عدالت کو بتایا کہ طالب علموں کو پانچویں مرتبہ سپلیمنٹری امتحان میں بٹھانا غیر قانونی اقدام ہے،طالب علموں کے پیپروں کی چیکنگ قوانین کے تحت ہی کی جاتی ہے تاکہ کسی بچے کا مستقبل ضائع نہ ہو۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواستیں نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیں۔

مزید : علاقائی


loading...