پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے سپرنٹنڈنٹ کی برطرفی کیخلاف درخواست پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ایک ماہ میں واضح فیصلہ کرنے کا حکم

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے سپرنٹنڈنٹ کی برطرفی کیخلاف درخواست پر بورڈ آف ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے سپرنٹنڈنٹ کی برطرفی کے خلاف درخواست پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ایک ماہ میں واضح فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس شاہد وحید نے محمود حیدر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے درخواست گزار کے خلاف مالی بدعنوانیوں کے خلاف انکوائری کی جس میں درخواست گزار کو بے گناہ قرار دیدیا گیا تاہم اب محکمے نے پرانے الزامات پر دوبارہ انکوائری کر کے اسے برطرف کر دیا ہے، محکمے نے برطرفی سے قبل درخواست گزار کو شنوائی کا موقع بھی نہیں دیا لہذا برطرفی کالعدم کر کے درخواست گزارکو بحال کیا جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے ٹیکسٹ بک بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو حکم دیا کہ درخواست گزار کی برطرف کی معاملے پر ایک ماہ میں قانون کے مطابق واضح فیصلہ کیا جائے۔

مزید : علاقائی


loading...