سعودی عرب میں داعش سے تعلقات پر ایک شہری کو 7 سال قید
جدہ (بیورورپورٹ) شدت پسند تنظیم داعش سے رابطہ رکھنے پر ایک شہری کو 7 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ عدالت نے ابتدائی حکم سناتے ہوئے فیصلہ کیا کہ مذکورہ شہری داعش تنظیم سے آن لائن رابطے میں تھا۔ اس نے ٹویٹر پر ریاست کے خلاف مواد ٹویٹ کیا، جج کے سامنے اقرار جرم پر اسے مجموعی طور پر سات سال قید کی سزا سنائی گئی جس میں چار سال سائبر کرائم کی سزا کے طور پر ہوں گے۔ شدت پسند شہری کے گھر سے سکیورٹی اہلکاروں کو اسلحہ کے علاوہ کمپیوٹر ملا جس کے ذریعے اس نے شدت پسند تنظیم سے رابطے کئے تھے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ شہری سوشل میڈیا کر ریاست کے مخالف جذبات ابھارنے کے لئے استعمال کرتا تھا۔ اس نے ویب سائٹ پر شام میں موجود شدت پسند تنظیم سے ویڈیو کانفرنس بھی کی تھی۔ واٹس ایپ کے ذریعے بھی شام سے واپس آنے والے شدت پسندوں سے رابطے میں تھا۔ ایک شدت پسند کو بھی اس نے پناہ دے رکھی تھی۔ سکیورٹی اداروں نے اس کی نگرانی کرتے رہے۔ آخر کار اس کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کرلیا اور زیر استعمال اشیاء بھی قبضے میں لے لیں۔